پاکستان
01 جون ، 2012

جسٹس بندیال نے لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس بندیال نے لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور… لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایاہے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی۔ گورنر پنجاب سردارلطیف کھوسہ نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے حلف لیا۔حلف بردرای کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیرقانون رانا ثناء اللہ ،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ،چودھری اعتزاز احسن ،سینئر وکلاء ،بار ایسوسی ایشنزکے نمائندے اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

مزید خبریں :