17 مئی ، 2025
پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی جانب سے بات کرنے کی کوشش پر علیمہ خان نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
پارٹی ورکرز کی زوم میٹنگ میں علیمہ خان پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگانے والی کنول شوزب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی۔
کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے کے خلاف استعمال کیا گیا۔
کنول شوذب کی بات پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، تم نے جو کہا ٹھیک ہے، ہمارے خلاف بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے۔
بعد ازاں عدالت کے باہر گفتگو میں کنول شوزب نے کہا کہ ان کا علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں ہے۔