Time 17 مئی ، 2025
پاکستان

بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک

بھارت میں  شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک
بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے: شیری رحمان/ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کے بعد سینیٹر  شیری رحمان کا  بیان بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ’ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے،  بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا ‘۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی  جس کے خلاف  پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا ۔

واضح رہے کہ  بھارتی حکومت کی درخواست پر کئی پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں ۔

مزید خبریں :