پاکستان
01 جون ، 2012

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملنے والی سزا کے خلاف اپیل دائر

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملنے والی سزا کے خلاف اپیل دائر

پشاور… ڈاکٹر شکیل آفریدی کی شدت پسند تنظیم سے تعلق کے الزام میں سزا کے خلاف اپیل کمشنر پشاور ڈویثرن کے پاس دائر کر ا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل کی اپیل ان کے وکلاء نے کمشنر پشاور کے پاس جمع کرائی جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ کی عدالت سے ڈاکٹر شکیل کو 33 سال قید اور جرمانہ کی سزا کو چیلنج کیا گیا ہے۔ 14 نکات پر شامل اپیل میں ڈاکٹر شکیل کی سزا کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے اختیارات سے تجاوز قرار دیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قبائلی جرگے نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سنے بغیر اسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ کو رائے دی جو ایف سی آر کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کالعدم تنظیم سے تعلقات جنگجو کمانڈروں کے علاج کی بھی تردید کی گئی ہے۔ڈاکٹر شکیل کو گذشتہ سال اوسامہ بن لادن گرفتاری کے لیے امریکہ کی معاونت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ کی عدالت نے انہیں اس الزام میں سزا نہیں دی۔

مزید خبریں :