01 جون ، 2012
نئی دہلی…بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت میں سیریز کھیلنے کو تیار ہیں، دونوں کرکٹ بورڈز تیار ہوں تو پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے لیکن اگر دونوں ممالک کے بورڈز رضامند ہوں تو پاک بھارت سیریز بحال ہوسکتی ہے۔ دھونی نے مزید کہا کہ حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا لیکن پاکستان کے خلاف بھارت میں سیریز سے زیادہ اچھی بات کوئی نہیں ہوسکتی، پاکستان اور بھارت کے کرکٹ روابط نومبر 2008 سے تعطل کا شکار ہیں، پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلا تھا جس میں اسے شکست ہوئی تھی۔