27 جنوری ، 2016
لاہور .....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم میں کمی کیلئے سیف سٹیز پراجیکٹ انتہائی اہم ثابت ہوگا ۔
لاہورمیں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت سیف سٹیز اتھارٹی کا بورڈ اجلاس ہوا، جس میں اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی،ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے ساتھ فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مسز لولا کاسترو نے بھی ملاقات کی اور فوڈ سیکورٹی، نیوٹریشن، قدرتی آفات سے نمٹنے اور گندم ذخائر محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔