پاکستان
27 جنوری ، 2016

پشاور،اسلام اور بعض شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور،اسلام اور بعض شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور ......پشاور، اسلام آباد اور ملک کے بعض دیگر شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

پشاور میں رات 4 بج کر19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 310 کلو میٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔

پشاور کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے خوش قسمتی سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :