پاکستان
27 جنوری ، 2016

لاہورہائیکورٹ سے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام

لاہورہائیکورٹ سے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام

لاہور…لاہورہائیکورٹ سے چوری کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

لاہور ہائی کورٹ میں کینٹ سرگودھا کے رہائشی ملزم نے چوری کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی،عدالت کے درخواست ضمانت خارج کرنے پرملزم نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگادی ۔تاہم پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔

ملزم کے خلاف سرگودھا میں چوری کا مقدمہ درج ہے ۔

مزید خبریں :