پاکستان
01 جون ، 2012

وفاقی بجٹ: تنخواہوں، پنشنز اور الاوٴنس کی مختلف تجاوز پر غور

وفاقی بجٹ: تنخواہوں، پنشنز اور الاوٴنس کی مختلف تجاوز پر غور

اسلام آباد… وفاقی ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھائیں یا 35 فیصد ،بجٹ 13-2012 کے لیے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پنشنز ، اور الاونس کی مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی ۔ وزارت خزانہ زرائع کے مطابق وفاقی ملازمین کی تن خواہوں میں 15 سے 35 فی صد اضافے کا امکان ہے جبکہ پنشن میں 15 فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ملازمین کے 50 اور 15 فی صد الاوٴنسز تنخواہوں میں ضم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور 65 فی صد الاوٴنس ضم کرنے سے تنخواہ میں 7 فی صد اضافہ ممکن ہے جس سے حکومت کے 8ارب روپے اضافی خرچ ہوسکتے ہیں۔ اگر 25فیصد تنخواہ اور پنشن میں اضا فہ کیا جائے تو 57ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت پر پڑ سکتا ہے جبکہ تنخواہیں اور پنشنز 30 فیصد بڑھانے سے 69ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، اور اگر حکومت اپنے آخری بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا تو اسے 79 ارب روپے اضافی براداشت کرنے پڑسکتے ہیں۔ تنخواہ کے علاوہ ہاوس رینٹ کی مد میں13ارب روپے اضافی دینے کی تجویز بھی ہے جبکہ میڈیکل انشورنس اور آمدو رفت کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ تن خواہ، پنشن اور الاوٴنس میں اضافے کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس میں اب سے کچھ دیر بعد غور کرے گی۔

مزید خبریں :