دنیا
01 جون ، 2012

جرمنی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کر دی

مقبوضہ بیت المقدس…جرمنی نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کا حامی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فسلطینی علاقوں کے دورے کے دوران جرمن صدر یورخم گارک نے فلسطین کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کا ملک مسئلہ کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ انہوں نے صدر محمود عباس کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ اور اس حوالے سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین کے تعلیم و تربیت اور سلامتی کے شعبوں کی ترقی کیلئے 70ملین یورو سالانہ کی امداد کا اعلان بھی کیا۔ ملاقات کے بعد انہوں نے جرمنی کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے طالبات کے اسکول کا بھی افتتاح کیا۔

مزید خبریں :