پاکستان
01 جون ، 2012

ڈاکٹر شمشاد اخترسیکریٹری جنرل بان کی مون کی سینئر مشیر مقرر

ڈاکٹر شمشاد اخترسیکریٹری جنرل بان کی مون کی سینئر مشیر مقرر

کراچی… اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کو اقتصادی ترقی اورمالیات کے لئے اپنا سینئر مشیر مقرر کردیا ہے۔ شمشاد اختر کو ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اس عہدے پر تعیناتی سے پہلے وہ ورلڈ بینک میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا ریجن کی نائب صدر کے طور پر کام کررہی تھیں۔ گورنراسٹیٹ بینک کے عہدے پر کام کے دوران لگاتار دو مرتبہ اسٹیٹ بینک کو ایشیا کے بہترین مرکزی بینک کے ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ڈاکٹر شمشاد اختر کو وال اسٹریٹ جرنل نے بھی2008 میں ایشیا کی دس صف اول کی خواتین پروفیشنلز میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں :