01 جون ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں جے یو آئی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد دو ملزمان کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپنی روڈ پر پیش آیا جہاں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق صوبائی وزیر کے بیٹے کو ہلاک کردیا،فائرنگ کے واقع میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ، حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔