28 جنوری ، 2016
ممبئی ......بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اورانتہا پسندی پر عامر خان کے بیان کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ اسٹارز ان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں اکشے کمار نے ان کے اس بیان کی مخالفت کردی ہے۔
عدم برداشت پر جاری تنازع کے حوالے سے اکشے نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ عامر خان کو ایسے بولڈ بیانات نہیں دینے چاہئے، اونچ نیچ ہر ملک میں ہوتی ہے لیکن کسی کو بھی ایسے جرات مندانہ بیان دینے سے پرہیز کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن کے بار ے میں ہم بات نہیں کرتے کیونکہ بدقسمتی سے ہماری عادت بن چکی ہے کہ ہم صرف غلط چیزوں کو سامنے لاتے ہیں۔