01 جون ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پنجاب میں نفاق کا بیج بونا چاہتے تھے، مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر کے اسے دفن کر دیا ہے، سندھی صحافیوں نے کہا ہے کہ آئین میں گنجائش پیدا کرکے شہباز شریف کو 2 سال کیلئے سندھ کا وزیراعلیٰ بنادیا جائے۔ مینار پاکستان میں اپنے خیمہ دفتر میں سندھی صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لسانیت کی بجائے انتظامی، جغرافیائی اور سیاسی ضرورتوں کے تحت نئے صوبے بنائے جائیں، دنیا جانتی ہے کہ کراچی میں لاکھوں دیواروں پر نعرے کن کے اشارے پر لکھے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سندھی صحافیوں کا کہنا تھا کہ آشیانہ اور دانش اسکولوں جیسے منصوبوں نے انہیں حیران کر دیا ہے، آئین میں گنجائش پیدا کر کے شہباز شریف کو 2 سال کیلئے سندھ کا وزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔