انٹرٹینمنٹ
28 جنوری ، 2016

پریانکا چوپڑا نے با لآخر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

پریانکا چوپڑا نے با لآخر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی.......بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے با لآخر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران پوچھے جانے والے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کسی دولت مند انسان سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کوئی بھی شخص آیا تو محبت کی وجہ سے آئے گا، دولت کی وجہ سے نہیں کیونکہ میں ایک خود مختار لڑکی ہوں اور اپنے لئے ہیرے تو میں خود بھی خرید سکتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بچے بہت اچھے لگتے ہیں اسی لئے میں اب شادی کرنے کی خواہشمند ہوں ۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو ان کی صلاحیتوں کے باعث نہ صرف قومی بلکہ کئی انٹر نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :