پاکستان
29 جنوری ، 2012

شمالی وبالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد … آزاد کشمیر سمیت ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستوربرقرارہے۔شمالی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے۔تاہم یخ بستہ ہواؤں کے باعث اب بھی چمن،پشین،کان مہتر زئی،توبہ اچکزئی سمیت نشیبی و بالائی علاقوں میں موسم سخت سرد ہے۔جبکہ کوڑک ٹاپ آج نویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں سردی کی لہرجاری ہے،ضلع مانسہرہ میں حالیہ برفباری کے باعث بند ہونے والی کاغان روڈ 15ویں روز بھی نہ کھولی جاسکی ، جس سے کوہستان میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہورہی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :