پاکستان
01 فروری ، 2016

قومی ایئرلائن میں لازمی سروس ایکٹ نافذ، ملازمین کا حق ہڑتال ختم

قومی ایئرلائن میں لازمی سروس ایکٹ نافذ، ملازمین کا حق  ہڑتال  ختم

کراچی......پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہونے سے روکنے کے لیے قومی ایئرلائن میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا جس کے بعد ملازمین کا حقِ ہڑتال ختم ہوگیاہے۔اب کوئی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر نہیں رہ سکتا۔

حکومت نے فلائٹ آپریشن بند ہونے سے روکنے کے لیے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایوی ایشن ڈویژن کی سمری منظور کر کے 6ماہ کے لیے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا ہے۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کل صبح 7بجے سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی ڈیڈلائن پر قائم ہے۔

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ کل صبح 7 بجے کے بعد سے جہاز نہیں اڑیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے ، بہتری طریقہ بات کرنا ہے۔ لیکن کہا کہ ان کا دھرنا اور احتجاج شیڈول کے مطابق ہوگا۔ اگر لاٹھی چارج کیا گیا تو اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

مزید خبریں :