02 فروری ، 2016
کراچی.....کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ایک ہفتہ قبل شہید ملت روڈ سے پولیس اہلکار سے چھننے والا اسلحہ کشمیر روڈ پر کچرا کنڈی سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانا فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔