29 جنوری ، 2012
کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع سوئی کے علاقے پٹ فیڈر میں مقامی امن لشکراور نامعلوم مسلح افراد میں جھڑپ کے دوران امن لشکر کا کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق سوئی کے علاقے پٹ فیڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی امن فورس پر حملہ کردیا، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں امن فورس کا مقامی کمانڈر ،دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔