02 فروری ، 2016
ممبئی......بالی وڈ کی دیسی گرل نے گوروں کے دیس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ۔ پریانکا چوپڑا کی آسکرز میں انٹری پکی ہو گئی ۔
پریانکا چوپڑا نے پیپلز چوائس ایوارڈزاورسیگ ایوارڈز میں جلوے بکھیرے ،انہیں پیپلز چوائس ایوارڈ میں اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
اب خبر یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کی آسکرز میں انٹری پکی ہو گئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق اٹھائیس تاریخ کو ہونے والےاٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز میں پریانکا چوپڑا کسی ایک خوش نصیب کو ایوارڈ دیں گی۔