کاروبار
02 جون ، 2012

خیبرپختون خوا کے بجٹ کا حجم تقریباً 280 ارب روپے ہوگا

خیبرپختون خوا کے بجٹ کا حجم تقریباً 280 ارب روپے ہوگا

پشاور… خیبرپختون خوا کا سال 2012-13 کے بجٹ کا حجم تقریباً 280 ارب روپے ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا کے بجٹ کا کل تخمینہ 280 ارب روپے ہوگا جس میں تقریباً70 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی پی کا 70 فی صد حصہ جاری منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی پی میں غیرملکی امداد بھی شامل ہوگی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سالانہ بجلی کی خالص منافع 6 ارب روپے سے بڑھا دیا جائے جبکہ صوبائی حکومت نے پراونشل سپورٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام میں حصہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قابل تقسیم محاصل کا ایک فی صد حصہ دہشت گردی کیخلاف استعمال کے لئے ملے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی شعبے کو ترجیح دی جائے گی اور پشاور کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :