03 فروری ، 2016
نئی دہلی ......نئی دہلی میں ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے میراٹھی دھنوں پر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔
رنویر سنگھ کو اس ایوارڈ تقریب میں حالیہ ریلیز ہونے والی فلم باجی راؤ مستانی میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ، انہیں بہترین انٹر ٹینر کا ایوارڈ دینے کے لئے فاروق عبد اللہ کو چنا گیا ۔
رنویرسنگھ ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئے تو 'ملہاری 'گانے پر فارو ق عبد اللہ کے ساتھ رقص بھی کیا، جس پر حاضرین حیران رہ گئے۔