دنیا
02 جون ، 2012

سعودی عرب کا شام میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پراظہار تشویش

جنیوا …سعودی عرب نے شام میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالوہاب عطار نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو شام میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے شام کے شہر حولہ میں قتل عام کی مذمت کی جس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور شام کے عوام کی امنگوں کے مطابق وہاں پر اصلاحات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے شام میں خونریزی کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں :