دنیا
02 جون ، 2012

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

بیروت … اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ لبنان کی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز 10 کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اسرائیلی لڑاکا طیارے کافی دیر تک لبنان کی فضائی حدود میں منڈلاتے رہے۔ فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کی سریحاً خلاف ورزی ہے۔2009ء کے بعد اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے سیکڑوں واقعات ریکارڈ پر لائے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :