02 جون ، 2012
صنعاء… یمن میں حکومت سے مستعفی ہونے اور ملکی معاملات میں مبینہ امریکی و اسرائیلی مداخلت کے خلاف ملک گیر مظاہرے منعقد ہوئے۔ یمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے بڑے مظاہرے دارالحکومت صنعاء، عدن ، تیز، ایب اور صدا میں ہوئے۔ مظاہرین نے بڑے بڑے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے یمن کی حکومت سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ملک کے جنوبی علاقوں میں فوجی آپریشن کو فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بعض مظاہرین نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ یمن میں فروری 2012ء میں نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انتقال اقتدار کی کارروائی سعودی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ثالثی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔