کاروبار
02 جون ، 2012

ساڑھے چار سال بعد حکومت کا سادگی اپنانے کا اعلان

ساڑھے چار سال بعد حکومت کا سادگی اپنانے کا اعلان

اسلام آباد… ساڑھے چار سال بعد حکومت نے سادگی اپنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری اور سادگی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم گیلانی اب ، پی ایم ہاوٴس کی بجائے چھوٹے گھر میں رہیں گے، جبکہ پرائم منسٹر ہاوٴس کو عالمی درجے کا انسٹی ٹیوٹ بنایاجائے گا۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں عبدالحفیظ شیخ کا کہناتھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 35 لاکھ خاندانوں کو 50 ارب روپے تقسیم کئے گئے اور نئے مالی سال میں بھی کمزورطبقے کی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ریلیف دینا، بجٹ کا نمایاں پہلو ہے جبکہ نئے بجٹ میں حکومت ایک لاکھ نوکریاں بھی۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہناتھا کہ انکم ٹیکس شرح میں تبدیلی سے 14 لاکھ ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا، جن اشیاء پر 16 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس تھا اس کو کم کر کے 16 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ زراعت کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا اب ہم چینی، کپاس اور گندم برآمد کرسکتے ہیں جبکہ رواں مالی سال درآمدی کھاد پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی اس کے علاوہ حکومت نئے بجٹ میں سولر ٹیوب ویل پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی کمی کا مسئلہ صرف پیسوں سے حل نہیں گا، انتظامی ڈھانچہ بہتر کرنا ہوگا۔بجلی کی پیداوار میں آمدن و اخراجات کا فرق ابھی تک وفاقی حکومت پورا کر رہی ہے۔

مزید خبریں :