02 جون ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…ہدایتکار و پر وڈیوسرودھو ونو د چوپڑا کی نئی فلم فراری کی سواری کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔فراری کی سواری کے بولوں پر مبنی اس گانے کو موسیقار پریتم چکربرتی نے نامور گلوکار شان کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جبکہ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے بومن ایرانی کی آواز بھی اس گانے کا حصہ ہے۔منا بھائی ایم بی بی ایس اور تھری ایڈیٹس سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے فلمساز و ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کی آنے والی فلم فراری کی سواری میں تھری ایڈیٹس کے اہم کردار شرمن جوشی پہلی بار بطور سولو ہیروجلوہ گر ہورہے ہیں جن میں ان کے ساتھ بومن ایرانی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کرکٹ اور باپ بیٹا کی محبت کے مو ضوع پر بنائی گئی یہ فلم فراری کی سواری15جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔