04 فروری ، 2016
کراچی.....رینجرز کی جاری کردہ ویڈیو میں جو مشکوک شخص دکھایا گیا اس کے حوالے سے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس پر اپنا ردعمل د ے دیا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کا کہنا ہےکہ جس شخص کو مشکوک بناکر پیش کیا گيا وہ پی آئی اے کا ملازم ہے، اور وہ آنسو گیس کی وجہ سے نقاب پہنے ہوئے تھا۔
سہیل بلوچ نے کارکنوں سے خطاب میں اس شخص کو پیش کرنے کااعلان بھی کیا، تاہم وہ شخص سامنے نہیں لایا گیا۔