Time 02 جون ، 2025
کھیل

چیئرمین پی سی بی کی بنگلادیش کیخلاف سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر اداروں کی تعریف

چیئرمین پی سی بی کی بنگلادیش کیخلاف سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر اداروں کی تعریف
فوٹو: پی سی بی 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس ، پاک فوج ، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات کی محنت کے باعث شائقین کرکٹ نے محفوظ ماحول میں میچز کو انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور جوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔


مزید خبریں :