پاکستان
04 فروری ، 2016

پاکستان کی تودے میں پھنسےفوجیوں کو نکالنے کیلئے بھارت کو مدد کی پیشکش

پاکستان کی تودے میں پھنسےفوجیوں کو نکالنے کیلئے بھارت کو مدد کی پیشکش

راولپنڈی......ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز پاکستان نے بھارت کو برفانی تودے میں پھنسے فوجیوں کونکالنے کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا اور انہیں تودے میں دبے بھارتی فوجیوں کونکالنے کے لیے مدد کی پیشکش کی۔

گذشتہ روز سیاچن کے مقام پر 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوجی گشت کررہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ آگرا جس کے باعث 10بھارتی فوجی برف تلے دب گئے تھے۔

مزید خبریں :