دنیا
04 فروری ، 2016

عراقی فضائیہ کو امریکہ کی طرف سے مزید دو جنگی طیاروں کی فراہمی

عراقی فضائیہ کو امریکہ کی طرف سے مزید دو جنگی طیاروں کی فراہمی

واشنگٹن ........امریکہ کی طرف سے عراقی فضائیہ کو 2 مزید ایف 16لڑاکا طیارے فراہم کردیئے گئے اس سے دہشت گردوں کی طرف سے در پیش خطرات کے مقابلے کیلئے ملک کی فوجی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی فضائیہ کو امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت دو مزید ایف سولہ لڑاکا طیارے ملے ہیں جن سے دہشت گردوں کی طرف سے در پیش خطرات کے مقابلے کیلئے ملک کی فوجی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔

مقامی سیکورٹی فورسز کی تربیت کیلئے سینکڑوں امریکی فوجی عراق میں تعینات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کا مقابلہ کرسکیں جس نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کررکھا ہے۔ادھر عراقی سکیورٹی فورسز نے نام نہاد دولت اسلامیہ کے حملوں سے بچائو کیلئے دارالحکومت بغداد کے گرد ایک دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :