دنیا
29 جنوری ، 2012

امریکا: ری پبلکن صدارتی امیدواری کیلئے گنگرچ اوررومنی سرگرم

امریکا: ری پبلکن صدارتی امیدواری کیلئے گنگرچ اوررومنی سرگرم

واشنگٹن … امریکامیں صدارتی امیدواربننے کے ری پبلکن خواہشمندوں کے لیے امیگریشن کامعاملہ اہمیت اختیارکیے ہوئے ہے ،ہسپانویوں سمیت مختلف کمیونیٹیزسے تعلق رکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کیلیے یہ لیڈرہرممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ا مریکامیں صدارت کے ری پبلکن خواہشمندفلوریڈاپرائمری سے پہلے ہسپانوی ووٹروں کو دانا ڈالنے نکلے ہیں۔وہ ہسپانوی جوامریکامیں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی کمیونٹی ہے۔امریکامیں صدارتی امیداربننے کے ری پبلکن خواہشمند کیلیفورنیااورٹیکساس کے بعد فلوریڈالاطینیوں کی سب سے بڑی آبادی کی ریاست ہے۔جو یہاں کی ایک کروڑدس لاکھ آبادی کا13فیصدہیں۔ سروے کے مطابق گنگرچ کے مقابلے میں رومنی کی فلوریڈامیں پوزیشن مضبوط ہے،ان کے بیٹے نے یہاں ہسپانوی زبان میں خطاب کیا۔یونیورسٹی آف نارتھ فلوریڈامیں ہوئے مباحثے میں بھی امیگریشن ہی کامعاملہ چھاپایارہاہے ،جہاں نیوٹ گنگرچ نے حریف مٹ رومنی کوامیگریشن مخالف کالیبل دے ڈالا۔امریکامیں صدارتی امیداربننے کے ری پبلکن خواہشمند مٹ رومنی اور رک سینٹورم کا کہناتھاکہ قوانین پرعمل درآمدہی سے امیگریشن کے مسئلے پرقابوپایاجاسکتاہے ،تاہم ران پال کاکہناتھاکہ وسائل باہر خرچ کرنے کے بجائے ملک کی سرحدوں پرکرنیکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :