03 جون ، 2012
دمشق…شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف بغاوتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک میں ہونے والی حالیہ خونریزی کی ذمہ داری حکومت پر نہیں۔دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں بتایا کہ ملک کے خلاف کارروائیوں کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردی کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ شام کے حالات خراب کرنے کے پیچھے بیرونی عناصر ملوث ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا مگر جو لوگ عسکریت پسندی ترک کردیں انھیں کچھ نہیں کہاجائے گا۔انھوں نے بیرونی مداخلت کا سہارا نہ لینے والوں سے مذاکرات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔