انٹرٹینمنٹ
13 فروری ، 2016

ایشوریا رائے فلم کی شوٹنگ کیلئے گولڈن ٹمپل پر حاضری

ایشوریا رائے  فلم کی شوٹنگ کیلئے گولڈن ٹمپل پر حاضری

امرتسر ......بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے اپنی نئی فلم’سر بجیت‘کی شوٹنگ کے لئے گولڈن ٹمپل پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے درگاہ پر حاضری دی اور چادر بھی چڑھائی۔

ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے درگاہ پر حاضری کے دوران کچن میں بھی گئیں اور غریبوں کے لئے اپنے ہاتھوں سے نا صرف خود کھانا بنایا بلکہ صاف ستھرائی میں بھی حصہ لیا۔

ان دنوں ایشوریا امنگ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’سربجیت‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ رندیپ ہودا کے مد مقابل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی جبکہ دیگر کاسٹ میں درشن کمار اور رچا چڈھا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ایشوریا فلم کی شوٹنگ کے لئے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ گاڑی سے اتر رہی تھیں کہ اچانک صحافیوں نے انہیں گھیر کر سوالات کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی معمولی زخمی بھی ہوگئیں ۔

اس حادثے کے رد عمل میں ایشوریا میڈیا پر برس پڑیں اور کھری کھری سناتے ہوئے اس جگہ سے واپس چلی گئیں۔

مزید خبریں :