پاکستان
14 فروری ، 2016

محبت کا عالمی دن؛ شوہر نے تشددکرکے بیوی کو گھر سےنکال دیا

محبت کا عالمی دن؛ شوہر نے تشددکرکے بیوی کو گھر سےنکال دیا

سکھر ......محبت کے عالمی دن کے موقع پر سکھر میں تین سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر نے تشددکرکے گھر سے نکال دیا،خاتون تحفظ حاصل کرنے کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی۔

فرحانہ پروین نے بتایا کہ اس نے تین سال قبل روہڑی کے رہائشی فرید راجپوت کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنا گھر بار چھوڑ کر پسند کی شادی کی تھی اور گھر چھوڑتے وقت زیور اور نقدی روپے بھی ساتھ لیکر آئی جس کے بعدعلم ہوا کہ اس کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا ہے ۔

شادی کے کچھ عرصے بعد سے ہی شوہر نے اس پر شک اور تشدد کرنا شروع کردیا۔آج بھی اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دیکر گھر سے باہر نکال دیا جس کے باعث تحفظ حاصل کرنے کیلئےوہ سکھر پہنچ کلب پہنچی ہے۔

مزید خبریں :