پاکستان
14 فروری ، 2016

کراچی: ٹرک نے رکشے کوٹکر ماردی، خواتین سمیت چار افراد زخمی

کراچی:  ٹرک نے رکشے کوٹکر ماردی، خواتین سمیت چار افراد زخمی

کراچی.....کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کے طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریب واقع اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ماڑی پورروڈ پر لیاری ریلوے اسٹیشن محمدی کالونی میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجہ میں رکشے میں سوار تین خواتین اور ایک مرد زخمی ہوگیا ، جنھیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :