04 جون ، 2012
نئی دہلی…بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھاکے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔ٹنڈولکرراجیہ سبھا کی اس مخصوص نشست پرمنتخبکئے گئے جسے جو آرٹس ، سائنس اوردیگر سماجی شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کے لئے مختص کی جاتی ہے، جس کے باعث انہیں بعض حکومت مخالف عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وہ پہلے کھلاڑی ہیں جوکھیل کے ساتھ ساتھ اِس ایوان کا حصہبنے ہیں،انہوں نے اسعزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سیاست کوشفاف انداز میں لے کر چلیں گے تاہم اُمیدکی جارہی ہے کہ وہ اس نشست کو اعزازی طور پرہی اپنے پاس رکھیں گے۔اپریل میں ٹنڈولکر کی نامزدگی کے بعد سے ہیحکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اپوزیشن کے بعض قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ محض پاپولر پالیٹکس کا حصہ ہے۔