پاکستان
04 جون ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات،9افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات،9افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں تشدد اورفائرنگ کے واقعات جاری ہیں۔ آج اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9افراد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔ کراچی میں ایک بار پھر حالات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔لاقانونیت کا یہ عالم ہے کہ دن دہاڑے شہریوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعات ہورہے ہیں لیکن ملزمان آزاد ہیں۔کھارادر کے کاغذی بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔جھیل پارک کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ گارڈن میں فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔اولڈ سٹی ایریا میں پان منڈی اور کامل گلی میں دکانداروں پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورچھ زخمی ہوئے۔ نارتھ ناظمآباد کے علاقے میاں والی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ ڈیفنس میں نثار شہید پارک کے قریب فائرنگ کرکے بنگلے کے سیکورٹی گارڈکوہلاک کردیاگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے خمیسو گوٹھ سے نوجوان کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ گلستان جوہر ، پی آئی بی کالونی اور ناظم آباد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جبکہ یونی ورسٹی روڈ اور پیرآباد میں فائرنگ سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔گارڈن میں ہلاکت کے خلاف مشتعل افرادنے احتجاج کیااور ہوائی فائرنگ کر کے کاروباربندکرادیا۔ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں کے خلاف لیمارکیٹ میں بھی احتجاج کیا گیااور مشتعل افرادنے سڑک پر ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردیا۔

مزید خبریں :