پاکستان
04 جون ، 2012

خواتین کو سزائے موت سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، ڈی سی او

خواتین کو سزائے موت سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، ڈی سی او

مانسہرہ… ڈی سی او کوہستان نے جرگہ کے فیصلے کی رو سے چار خواتین کو سزائے موت دینے سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں ڈی سی او کوہستان کا کہنا ہے کہ جن چار لڑکیوں کو قتل کئے جانے کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں ان میں سے دو شادی شدہ ہیں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مانسہرہ اور دوسری مظفر آباد میں رہتی ہے جبکہ دو غیر شادی شدہ لڑکیاں اپنے گھروں میں ہیں۔ ڈی سی او کے مطابق پولیس نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اور تصدیق کی ہے کہ چارلڑکیوں کو سزائے موت سنائے جانے کے حوالے سے کوئی جرگہ ہوا ہی نہیں۔ یہ ساری افواہیں صوبہ خیبر پختونخوا کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :