04 جون ، 2012
پنجگور… بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بسم اللہ چوک پرسیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، جہاں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا،دھماکے سے چار افراد اخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں ایک نوجوان رشید احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،دھماکے سے قریبی واقع نجی بینک سمیت متعدد دکانوں اور قریب کھڑی چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔