پاکستان
04 جون ، 2012

احمد مختار نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کو معطل کر دیا

احمد مختار نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کو معطل کر دیا

اسلام آباد… وفاقی وزیراحمدمختار نے وزارت پانی و بجلی کا چارج سنبھالتے ہوئے بجلی فراہمی کے قومی ادارے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کومعطل کردیاہے۔ وزیرپانی و بجلی احمد مختار نے اسلام آباد میں جیونیوز کوبتایاہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی ، رسول خان محسود کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے وزیراعظم کے خصوصی مشیرفواد چودھری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جیونیوز سے ایک خصوصی گفت گو میں ان کا کہناتھا کہ انہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کودرپیش مسائل کااحساس ہے۔

مزید خبریں :