دنیا
16 فروری ، 2016

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بطروس غالی چل بسے

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بطروس غالی چل بسے

قاہرہ......اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بطروس غالی93برس کی عمر میں چل بسے،وہ پیلوس کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث کچھ عرصے سے قاہرہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

بطروس غالی اقوام متحدہ کے افریقا سے منتخب ہونے والے پہلے سیکریٹری جنرل تھے،وہ 1992 سے1996تک سیکریٹری جنرل رہے تاہم امریکا سے شدید اختلافات کے بعد وہ دوسری مدت کےلئے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل منتخب نہ ہو سکے،ان کی جگہ افریقا سے ہی کوفی عنان سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

بطروس غالی 1977سے1991تک مصر کے نائب وزیر خارجہ بھی رہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں یمن کے مسئلے پر ہونے والے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میںوینزویلاکےسفیررافیل رمریزنے غالی کے انتقال کی خبر سنائی جس کے بعداجلاس میں شامل 15ممالک کے اراکین نے کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔

مزید خبریں :