پاکستان
04 جون ، 2012

پشاور :جمرود روڈ پر گاڑی سے 130کلو چرس برآمد، ملزم کو گرفتار

پشاور …پشاور پولیس نے جمرود روڈ پر ایک گاڑی سے 130کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق جمرود روڈ پر پولیس چوکی کے قریب ایک مشکوک موٹر کار کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 130کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم طارق کوگرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق چرس قبائلی علاقوں سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :