پاکستان
04 جون ، 2012

شہباز شریف غیرجمہوری سوچ کے مالک ہیں،امتیاز صفدر وڑائچ

شہباز شریف غیرجمہوری سوچ کے مالک ہیں،امتیاز صفدر وڑائچ

لاہور…وزیرمملکت برائے داخلہ امتیازصفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ اگرہم لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے تو مینار پاکستان پر بیٹھنے والے ہی اسے ختم کر دیں۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیازصفدروڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف غیرجمہوری سوچ کے مالک ہیں، غیر جماعتی بنیادوں پر پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مینار پاکستان پر بیٹھنے کا ڈرامہ بند کریں اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ڈھائی سال سے پنجاب میں بجلی کا ایک بھی منصوبہ نہیں لگایاگیا۔

مزید خبریں :