پاکستان
04 جون ، 2012

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، احسن اقبال کی 3 گھنٹے طویل تقریر

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، احسن اقبال کی 3 گھنٹے طویل تقریر

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن نے کئی دنوں کے بعد ایوان کی کارروائی میں حصہ لیا۔ احسن اقبال نے 3 گھنٹے سے زائد وقت تقریر کی، جس کے بعد مسلم لیگ ن ایوان سے واک آوٴٹ کرگئی۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے احسن اقبال نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں سزا یافتہ وزیر اعظم ڈھٹائی کے ساتھ اقتدار میں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں 4 ہزار جیالوں کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، پنجاب میں 22، 22 گھنٹوں تک بجلی بند کرکے عوام کو اپوزیشن کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔ احسن اقبال کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے شیم شیم، گو زرداری گو، بجلی چورو، گیس چورو پیچھا چھوڑو، کے نعرے لگاتے رہے۔ احسن اقبال کی طویل تقریر ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان ایوان سے واک آوٴٹ کر گئے۔ ایوان کا اجلاس اب کل (منگل) شام 5 بجے ہوگا ۔

مزید خبریں :