21 فروری ، 2016
دمشق.......شام میںدو دھماکوںکے نتیجہ میںکم از کم 25 افراد ہلاک اور 100سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میںمتعددافراد کی حالت نازک ہے،اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
واقعہ شام کے مغربی شہر حمص میں پیش آیا، جہاں مغربی شہرحمص یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے گونج اٹھا، حکام کے مطابق بم، گاڑی میں نصب کئے گئے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔