پاکستان
22 فروری ، 2016

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا آگیا

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا آگیا

اسلام آباد.......حکومت کی جانب سے 29 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

وفاق کی طرف سے صوبوں کو بھجوائے گئے ایجنڈے میں 10نکات شامل ہیں جن میں سر فہرست پاور پالیسی ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی پیداوار اور تقسیم کی 2015ءکی پالیسی کی منظوری، دس سالہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان، نیشنل میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کے بل پرغورایجنڈے میں شامل ہیں۔

ارسا ایکٹ 1992ءمیں تبدیلی بھی مشترکہ مفادات کی کونسل میں زیر بحث آئے گی۔

مزید خبریں :