انٹرٹینمنٹ
04 جون ، 2012

اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پرزیادہ اعتماد نہیں،روبرٹ پیٹن سن

اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پرزیادہ اعتماد نہیں،روبرٹ پیٹن سن

لا س اینجلس…ہالی ووڈ ہارٹ تھروب روبرٹ پیٹن سن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پرزیادہ اعتماد نہیں ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کوسموپولسCOSMPOLIS کامیاب ہو گی۔ ویمپائر فلم سیریز ٹوالائٹ کے ختم ہو جانے ہر روبرٹ پیٹن سن خوش تو ہیں لیکن اس کے بعد ان کے فلم کیرئیر کا کیا ہو گا یہ وہ نہیں جانتے۔ آر پیٹس کو یقین ہے کہ ان کی فلم کوسموپولس جو کہ حال ہی میں کان فلم فیسٹیول کے دوران ریلیز ہوئی ہے زیادہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکشن فلمز کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کی جسامت ایسی فلمز کے لیے مناسب ہے۔ ٹوالائٹ فلم سیریز کی کامیابی سے وہ بے انتہا خوش ہیں لیکن انہیں نہیں لگتا ایسی کوئی فلمز انہیں مستقبل میں آفر کی جائیں گی۔

مزید خبریں :