پاکستان

رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانی وفات پاگئے؟

رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانی وفات پاگئے؟
گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: رواں سال دوران حج ایک درجن سے زائد پاکستانی حجاج انتقال کرگئے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں موجود 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے، پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور بیماری کے باعث ہوا جب کہ وفات پانے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :