22 فروری ، 2016
کراچی......کراچی کے علاقے پپری میں مبینہ پولیس مقابلے میں 12ملزم ہلاک ہوگئے،پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 4کریکر بم، سلنڈر، بارود اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے 5ملزمان کی شناخت سہیل چشمہ ٹو، خلیل، بلال، طلحہ اور عبدالسلام کے نام سے کرلی گئی ہے،ملزمان کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے ہے، کارروائی دہشت گرد نعیم بخاری اور فاروق مثنیٰ کی نشاندہی کی گئی۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں۔واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔